پٹنہ17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مسلمانوں کے خلاف پروپگنڈہ نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیارکرلیاہے۔ آج صہیونی خفیہ ایجنسی موساد اورخودساختہ دیش بھکت ملکی تنظیم آرایس ایس اسلام،مسلمان اورمسلم شخصیتوں کوبری طرح بدنام کرنے پرآمادہ ہے۔سازشیں اتنی زبردست ہے کہ اسلام کی تشریح اپنے حساب سے کی جارہی ہے ۔تاکہ اسلام کے پیروکاربھی اس میں الجھ کردین سے دورچلاجائے۔جنتادل راشٹروادی کے قومی کنوینراورجواں سال مسلم رہنمااشفاق رحمن کہتے ہیں کہ جب بھی اسلام کواسلام کی شکل میں پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے یاقوم ملت کومتحدکرنے اور اللہ کے پیغام کوعام کرنے کے لئے اچھے لوگ آگے آتے ہیں توان کاسب سے پہلے میڈیاٹرائل کیاجاتاہے۔یہ سازش اس لئے رچی جاتی ہے کہ گھبراکرملت کو متحدکرنے والے یاقوم کوسمجھانے والی شخصیتیں اپناپاؤں پیچھے کھینچ لیں۔کتنی عجیب بات ہے کہ چینلوں پربیٹھ کرلوگ قرآن اور اسلام پر لکچردے رہے ہیں۔جب کہ قرآن کا صحیح مفہوم سے وہ خودنابلدہیں۔قرآن کی ایک آیت میں خودکہاگیاہے کہ تم دوسرے کے خداؤں کو برانہ کہو ورنہ وہ تمہارے خداؤں کو برابھلاکہنے لگیں گے اورگالی دینے لگیں گے۔جس قرآن یہ تعلیم دی ہے کہ دوسرے کو برابھلانہ کو وہ قرآن کبھی بھی کسی کومارنے کی تعلیم نہیں دیتاہے۔دوسری بات یہ ہے کہ قرآن کبھی بھی یہ تعلیم نہیں دیتاہے کہ آپ اکیلے حقدار ہیں کسی سزادینے کے لئے۔عدالت کانظام قائم کرنے کے لئے قرآن بتاتاہے۔جس میں قاضی کی شخصیت ہوتی ہے ۔قاضی کے سامنے لایاجائے۔دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی کیاجائے۔تو ان باتوں کوبتانے والے جولوگ صحیح ہیں۔ جوکسی مسلک کے چکر میں نہیں ہیں اسلام کو اسلام کی شکل میں بتاتے ہیں۔ا ن کی فین فلوونگ جب بڑھنے لگتی ہے۔یہ موساد کے لئے بری چیزہے۔اچھاآدمی کیسے بڑھ رہاہے۔اچھاآدمی نہیں بڑھ سکے ،اچھاآدمی کچھ کرنہیں سکے ،اس کے لئے اس کے خلاف ذہن سازی کی جاتی ہے۔خطرناک ذہن سازی ہوتی ہے۔آپ یہ نہ سمجھئے کہ کوئی این آئی اے کسی کو تنگ کرے گا۔اس سے پہلے ان میڈیاٹرائل کرکے ان کی شبییہ کرمنل کی بنادی جاتی ہے۔مسلمان کا مطلب موساداورآرایس ایس نے بتادیاکہ دہشت گرد ہیں۔یہ نئی تربیت دی گئی ہے۔جب اٹل بہاری باجپئی وزیراعظم بنے تھے تب ہی ہندوستان کی اسرائیل سے دوستی ہوئی تھی ۔اس کے بعد سے موساد نے حکمت عملی مرتب کرکے مسلمانوں کے خلاف پہلے ذہن سازی کرو۔جیسے ہی کوئی اچھامسلمان آگے بڑھے اسے بدنام کرو۔اردو زبان کی میڈیاخریدلواورعین موقع پرمسلمانوں کو دھوکادیاجائے۔مسلمانوں کومیڈیاٹرائل اس طرح سے حصاربندی کی جائے کہ قوم خودبھی مشکوک سمجھنے لگے۔آج یہ سب کچھ ہمارے سامنے ہے۔مسلمانوں اورا سلام کو بدنام کرنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی میڈیانے اشتراک کرلیاہے۔اتنی خطرناک ذہن سازی ہورہی ہے کہ ملت بھی خانہ میں بٹ گئی ہے۔اشفاق رحمن کہتے ہیں کہ یہ وقت ڈرے ،سہمے رہنے کانہیں ہے۔بلکہ مل جل کرحالات سے مدمقابل ہوناہوگا۔آج قوم کوبیدارہونا ضروری ہے وہ سچے رہنما کی پہچان کریں اور اس کی قیادت میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرے۔اس سے ہی ہندوستان کی 25کروڑمسلم آبادی کی نجات کا راستہ کھلے گا۔